شکیب الحسن نے شاہد آفریدی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

شکیب الحسن نے شاہد آفریدی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: شکیب الحسن نے شاہد آفریدی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
سورس: فائل فوٹو

دبئی: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شکیب الحسن نے ورلڈکپ سپر 12 کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں اور انہوں نے شاہد آفریدی کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا۔

شکیب نے 2 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 سری لنکن بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یوں وہ 41 وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو میدان بدر کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے شاہد آفریدی 39 وکٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا کے لاستھ ملنگا 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔