پاکستان کی جیت پر کوہلی نے رضوان کو گلے لگا لیا

 پاکستان کی جیت پر کوہلی نے رضوان کو گلے لگا لیا
کیپشن: پاکستان کی جیت پر کوہلی نے رضوان کو گلے لگا لیا
سورس: فائل فوٹو

دبئی: پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست دیکر ایک طرف تاریخ رقم کی تو بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگاکر رضوان اور بابر کو مبارک باد دی۔

بھارت کے 152 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروک کھیلے اور 152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔ 

93334f6482a22e7238e3261028168608

گرین شرٹس نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور اس تاریخی فتح پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگاکر رضوان اور بابر کو مبارک باد دی۔

ویرات کوہلی کے گلے لگانے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔