انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے جو آج بھی کاروبار کے دوران مہنگا ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جو انٹر بینک میں 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یہ 220 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 455 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ہزار 669 پر آ گیا۔ 

مصنف کے بارے میں