معروف صحافی ارشد شریف کے قتل پر شوبز شخصیات بھی غمزدہ

معروف صحافی ارشد شریف کے قتل پر شوبز شخصیات بھی غمزدہ

معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے  کینیا میں ’قتل‘ پر پاکستان کی شوبز  سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ۔  شوبز  شخصیات کاکہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل صحافت کا بڑا نقصان ہے۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے ان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا   کی اور لکھا کہ انہوں نے بریکنگ نیوز سے لے کر سیاسی و معاشی بدحالی کی خبریں بھی غیر جانبدارانہ طور پر عوام تک پہنچائیں۔

9b48db10f38a213b50f805a8c5ad44ab

نوجوان اداکارہ سجل علی نے بھی  ارشد شریف  کے قتل پر اظہار افسوس  کیا انہوں نے  اپنے ٹوئٹ میں ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی  پوسٹ کیا ،

48e63faf02ec5a1390c532283652bca6

گلوکار و موسیقار شہزاد رائے بھی   واقعہ پر افسوس  کا   اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ا نہیں ابھی  تک خبر پر یقین نہیں آرہا ۔

ac52fab3cc6644bd88adee1beffe11e2

 شوبز، میوزک و فیشن سے وابستہ دیگر شخصیات نے  بھی ارشد شریف کے قتل پر   افسوس  کا ظہار کیا  ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک  غیر جانبدار اور بہادر صحافی تھے جنہوں نے ساری زندگی حق اور سچ کا ساتھ دیا ۔

واضح رہے کہ ارشد شریف  کی کار پر   کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب کینیائی پولیس نے  فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں وہ سر پر گولی لگنے سے انتقال کرگئے ۔