مغربی ممالک نےروس کا یوکرین پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا الزام مسترد کردیا

مغربی ممالک نےروس کا یوکرین پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا الزام مسترد کردیا

امریکا ، برطانیہ  اور فرانس  نے مشترکہ  طور پر روس کے یوکرین پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تیاریوں  کے الزام کو  مسترد کر دیا ۔روسی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین ،،ڈرٹی بم،،استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے  مطابق روسی وزیر دفاع نے برطانیہ، فرانس اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یوکرین کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کےخدشے سے آگاہ کیا،اس سے پہلے وہ اپنے امریکی ہم منصب کوبھی فون کر چکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے برطانوی اور فرانسیسی حکومتوں کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا وہ  روس کے  من گھڑت اور جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ،روس حملوں میں تیزی لانے کے لیے جواز فراہم کرنا چاہتا ہے۔