میکسیکو میں مُردوں کے تہوار"ڈے آف دی ڈیڈ " کی تیاریاں جاری

میکسیکو میں مُردوں کے تہوار

میکسیکو میں مُردوں کے تہوار "ڈے آف دی ڈیڈ  "کی تیاریاں  زور و شور سے جاری ہیں۔ انسانی ڈھانچوں کا روپ دھارے  شہریوں نے سڑکوں پر مارچ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں  یہ تہوار  تین ہزار سال  سے   منایا جارہا ہے   " ڈے آف دی ڈیڈ "  نامی اس تہوار کے دوران لوگ  دنیا سے رخصت  ہوجانے والے اپنے پیاروں کی یاد میں چڑھاوے چڑھاتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں۔

 میکسیکو میں مُردوں کی یاد میں منایا جانے والا یہ تہوار 31 اکتوبر سے 6 نومبر کے  درمیان منایا جاتا ہے۔ جبکہ  رواں سال  " ڈے آف دی ڈیڈ"  نامی یہ تہوار  2 نومبر کو منایا جائے گا۔