شادی سے انکار پر 22 سالہ لڑکی کو آگ لگانےوالے 3 ملزمان گرفتار

شادی سے انکار پر 22 سالہ لڑکی کو آگ لگانےوالے 3 ملزمان گرفتار

لاہور :کوٹ لکھپت کے علاقے تہایت پنڈ   چندرائے میں لڑکی کو آگ لگانے  والے مرکزی ملزم خرم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے تہایت پنڈ   چندرائے میں  ملزم خرم نے شادی سے انکار  پر اپنی 22 سالہ کزن  کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ۔  پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت پولیس نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم خرم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پولیس  نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان میں خرم، وحید اور تنویر شامل ہیں ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے  انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا  گیا ہے ۔