اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کو سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش 

اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کو سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش 
سورس: File

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ سمیت تین ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم ہو گیا۔ کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی سفارش کر دی ۔ جسٹس شفیع صدیقی کا نام پانچ چار کی اکثریت سے موخر کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جسٹس شاہد وحید،جسٹس حسن اظہر رضوی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں