بری خبر ، بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

 بری خبر ، بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

کراچی : کے الیکٹرک  نے  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

  
تفصیلات کے مطابق   کے الیکٹرک  نے  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیپرا نے  ٹیرف  میں اضافے کا  نوٹیفیکشن جاری کر دیا، کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گئی ہے ،چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی،نیپرا اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی ۔


نیپرااتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کر دیا  ہے ۔پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے، ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں