زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کی نذر

زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کی نذر
سورس: Twitter

ہوبارٹ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ہوبارٹ میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو کھیل کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ زمبابوے کےکپتان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 35 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں،مقررہ 9 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 5  وکٹ پر 79رنز بناسکی۔

بارش نے مزید خلل ڈالا تو جنوبی افریقا کو7 اوورز میں 64 رنز کاہدف ملا، جنوبی افریقا نے3 اوورز میں بغیر وکٹ گنوائے 51 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ریفری نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں