امید ہے ”گول مال اگین “ میں شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ، روہت شیٹھی

امید ہے ”گول مال اگین “ میں شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ، روہت شیٹھی

ممبئی : بالی و وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ فلم ”گول ما ل اگین “کی کہانی مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔
اپنے تازہ انٹرویو میں ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا کہ فلم گول مال۔4 کی کہانی معیاری سکرپٹ پر مبنی ہے،وہ امید کرتے ہیں کہ جب یہ فلم ریلیز ہو گی تو شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا اور وہ مایوس نہیں ہوں گے،فلم کا حال میں یو ٹیوب پر ٹریلر جاری ہوا ہے جسے اب تک 2 کروڑ مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں ،فلم 20اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔