بھارتی فورسز کی پھر بلا اشتعال فائرنگ  ایک پاکستانی لڑکی شہید  دو شہری زخمی

بھارتی فورسز کی پھر بلا اشتعال فائرنگ  ایک پاکستانی لڑکی شہید  دو شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن وسلامتی کےلئے خطرہ ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی اور نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 سالہ خاتون تاشیبہ شہید ہوگئی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت 18 سالہ عنیقہ اور 16 سالہ محمد لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی مو¿ثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ ادھر ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایل اوسی پرکوٹلی سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، بھارت جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کےجارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اوربھارت کی اس اشتعال انگیزی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔