تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بال بال بچ گئے

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بال بال بچ گئے

دیر: تحریک انصاف کے راہنماجہانگیر ترین کاہیلی کاپٹر حادثے سے  بال بال بچ گیا .وہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے کیلئے دیر بالا جا رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر ہچکولے کھانے لگ گیا۔پائیلٹ نے مہارت سے ہچکولے کھاتےہیلی کاپڑ کو کنٹرول کیا مگر پائلٹ ہیلی کاپٹر دیر بالا اترانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور جلسہ گاہ  کی بجائے بنی گالہ واپس چل دیا ۔ 

دیربالا میں تحریک انصاف کے آج  ہونے والے جلسے کو بارش نے آلیا ہے اور بارش کے باعث کھلاڑیوں کی بہت کم تعداد جلسہ گاہ پہنچ سکی ہے۔ جلسے میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے شرکت کرنا تھی مگر اطلاعات کے مطابق اب وہ شرکا سےکچھ دیر بعد ٹیلی فونک خطاب کریں گے