عمران خان نےعام انتخابات کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نےعام انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں۔جسسے باقی ادارے نواز شریف کو تحفظ دے رہے ہیں ڈر ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھی شریف خاندان کو تحفظ دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی اب بھی کہتے ہیں کہ ان کا وزیر اعظم نواز شریف ہےاس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم تازہ مینڈیٹ لے کر آئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عام انتخابات کااعلان کریں ۔کپتان پر یس کانفر نس میں نئے مطالبات بھی سامنے لے آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف  اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو مقرر کرنا چاہیے ۔ نیب کا نیا چیئرمین چاہتے ہیں۔عمران خا ن کاکہناہے کہ اسحاق ڈارنےملک کی معیشت کوتباہ کردیا۔جتنا قرضہ اس حکومت نے لیا اس کی تاریخ نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ جبنئی امریکی پالیسی بن رہی تھی تب وزیر خارجہ کہا ں تھا؟

اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے والے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ لگ یوں رہا ہے کہ کوئی جان بوجھ کر فوج کو بدنام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو موقف انڈیا کا ہے وہی موقف ہمارے وزرا بیان کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ اپنے ہی ملک کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر نہیں ہونا چاہیئے ۔ ہم اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیب کا چیئرمین حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے چننا ہوتا ہے۔

مکمل پریس کانفرنس سنیئے