نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے.وہ منگل کے روز احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے کل صبح 7 بجے وطن پہنچیں گے۔

وطن واپسی کا فیصلہ آج لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وطن واپسی کے بعد نواز شریف اعلیٰ سطح کا سیاسی اجلاس بھی طلب کریں گے۔نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ن لیگ اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو پاکستان کے سیاسی حالات اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔