ون ڈے کرکٹ میں سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ شعیب ملک نے اپنے نام کرلیا

ون ڈے کرکٹ میں سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ شعیب ملک نے اپنے نام کرلیا
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

دبئی:گزشتہ روز پاکستانی ٹیم بھارت سے میچ تو ہار گئی مگر قومی ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے سلیم ملک کا ریکارڈ توڑ کر اس میچ کو یادگار بنالیا۔


تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سلیم ملک کا 7170 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، مایہ ناز آل راؤنڈر پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ساتویں بلے باز بن گئے۔

ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے میچ میں شعیب ملک نے بھارت کے خلاف 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے ایک روزہ میچز میں آل راؤنڈر نے سلیم ملک کا ریکارڈ توڑ دیا، سلیم ملک نے 7170 رنز بنا رکھے تھے۔

شعیب ملک نے 270 میچز میں 9 سنچریوں کی مدد سے 7196 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کو گزشتہ روز بھارت کیخلاف سپر فور کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔