خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

 کراچی:قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی۔


تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ انکوائری میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ۔  گذشتہ 2 سال میں نیب میں پیپلز پارٹی کے کئی وزرا کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی  کےسابق وزیر ضیا لنجار، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نواب وسان، رئوف کھوسو، سہراب سرکی، سہیل انور سیال اور ستار راجپر کے خلاف تحقیقات بھی 2 سال سے مکمل نہیں ہوسکیں-