وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کئی اہم امور پر غور کیا گیا ہے۔


 اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں  قومی صفائی مہم ، سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر کی درآمد، ایل این جی کی درآمد، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔