آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو پاکستان آئے گا

آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو پاکستان آئے گا

اسلام آباد:آئی ایم ایف کا وفد ستائیس ستمبر کو پاکستان آئے گا، جہاں وہ قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وفد وزیر خزانہ اور وزیر پلاننگ کمیشن سے ملاقات کرے گا، ملاقاتوں میں وفد قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔دوسری جانب گذشتہ روز عرب اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی 27 ستمبر کو پاکستانی حکام سے ملاقات طے ہے تاکہ بعض امور پر بات چیت کی جاسکے تاہم یہ ملاقات قرضہ لینے کے لئے نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ نومبر میں چین میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وفود میں ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گا-

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اکتوبر میں ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر غور کر رہی ہے-