زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ سے نواز دیا گیا

زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  اوورسیز  پاکستانیز  زلفی بخاری نے باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت زلفی بخاری نے  چارج سنبھالنے کے بعد   وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سے ملاقات کی جس میں زلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کی کارکردگی اور مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی-

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانی کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔ زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ہے-