ٹریفک حادثے نے دہشتگردی کی واردات سے بچا لیا، گاڑی سے اسلحہ برآمد

ٹریفک حادثے نے دہشتگردی کی واردات سے بچا لیا، گاڑی سے اسلحہ برآمد
کیپشن: ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

فیصل آباد: فیصل آباد میں تخریب کاری کی بڑی واردات حادثاتی طور پر ناکام ہو گئی۔ کھرڑیانوالہ چوک میں منی مزدے سے ٹکرانے والی گاڑی سے اسلحہ اور جدید یونیفارمز برآمد کر لیا گیا۔

لاہور سے فیصل آباد کی طرف آنے والی کار کی کھرڑیانوالہ چوک میں منی مزدے سے ٹکر ہو گئی۔ کار سوار موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کار کو تھانے منتقل کر کے کار کی تلاشی لی۔ گاڑی سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، حساس ادارے اور پولیس کی یونیفارم برآمد ہوئیں۔

موقع پر حساس ادارے اور پولیس کے اعلی افسران پہنچے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ میں کھڑی گاڑی کا فرانزک ایجنسی کی جانب سے معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔