پنجاب میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی
کیپشن: اکتوبر کا مہینہ ڈینگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، وزیراطلاعات پنجاب۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافے کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 721 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 292 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ آئندہ ماہ ملک میں ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں مزید 106، اسلام آباد میں 145، لاہور میں 8 جب کہ منڈی بہاؤالدین میں 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وباء سے متعلق وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کا کہنا ہے اکتوبر کا مہینہ ڈینگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اکیلے ڈینگی سے مقابلہ نہیں کر سکتی اور عوام بھی ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کی وجہ حکومت ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔