زلزلے نے تباہی مچا دی، 8افراد جاں بحق، 74 افراد زخمی

زلزلے نے تباہی مچا دی، 8افراد جاں بحق، 74 افراد زخمی

میر پور :پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آنے والے زلزلہ نے لاہور سمیت متعدد علاقوں میں ہلچل مچا دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی اورسطح زمین سے 10کلو میٹر گہرائی پر تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پنجاب میں آنے والے زلزلے سے میر پور آزاد کشمیر میں کئی منزلہ عمارت گر گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8افراد جاں بحق اور74کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں ،زلزلہ کا مرکز جہلم اور میر پور کا علاقہ تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ کے فوراََ بعد پاک فوج کو متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایوی ایشن میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

واپڈ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم اور پاور ہاﺅس زلزلے کے نتیجے میں محفوظ رہے ،واپڈ ا ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم پاور ہاﺅس کی ٹربائنز کو دوبارہ چلایا جا رہا ہے ،میر پور آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ کے مطابق اب تک صرف ایک آفٹر شاک محسوس کیا گیا ہے ،اپر جہلم نہر میں شگاف پڑنے سے متعدد علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ،نہر کا بند ٹوٹنے سے کافی مقامات سے پانی دیہاتوں میں داخل ہو گیا .

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ میں ایک بچی بھی شہید ہو گئی ،پاک فوج سمیت امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگئیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایوی ایشن میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوںکو روانہ کر دی گئی ،میر پور کے علاقے جاتلہ میں زلزلے کی شدت سے سڑکوں پر دراٹیں پر گئیں ،متعدد گھروں کی کی چھتیں اور دیواریں ٹوٹ گئیں ۔