آر می چیف کی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پا ک فوج کو پہنچنے کی ہدایت

آر می چیف کی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پا ک فوج کو پہنچنے کی ہدایت

راولپنڈی:پاکستان میں پنجاب سمیت آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے نے ایک دفعہ پھر تباہی مچا دی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے کے فوری بعد پاک فوج کی ایوی ایشن میڈیکل ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔


آزاد کشمیر ،میر پور کے علاقوں میں زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس میں اب تک 4افراد جاں بحق اور 74کے قریب افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کر دی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں فوج کے جوانوں، میڈیکل ٹیموں کو حادثے کی جگہوں پر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ فضائی مدد کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔