میر پور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ

میر پور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: پنجاب سے میر پور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ،  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

 

ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر راولپنڈی، جہلم اور گجرات سے میرپور آزاد کشمیر کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

 

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیو پنجاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 کی بیک اپ ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔