زلزلے سے اب تک 10افراد ہلاک اور 100 ز خمی ہوئے ہیں:چیئرمین این ڈی ایم اے

زلزلے سے اب تک 10افراد ہلاک اور 100 ز خمی ہوئے ہیں:چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد :چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا زلزلے سے اب تک 10افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 100کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا پاکستان کے تمام ادارے بشمول این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں پہنچا شروع ہو چکے ہیں ،ابھی مکمل تفصیلات حاصل نہیں کی گئیں کل پورے علاقے کا جائزہ لے کر ہی نقصان کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ،ٹینٹ کمبل اور دیگر سامان متاثرہ علاقوں کو بھیج رہے ہیں ،زلزلے سے میر پور کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،

انہوں نے کہا پہلے ایک سے دو دن تک ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر رہے گا ،اس وقت امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں ،بارشوں کے پیش نظر ٹینٹ کمبل اور دیگر اشیا آج رات کو ہی پہنچا دی جائینگی ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزیدبتایا کہ اس وقت پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں ،کل شام تک سڑک کو ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا ۔