ایران کے رویے میں تبدیلی تک پابندیاں ختم نہیں ہونگی :ٹرمپ

ایران کے رویے میں تبدیلی تک پابندیاں ختم نہیں ہونگی :ٹرمپ

نیویارک :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی کے ساتھ مستقل دشمنی پر یقین نہیں رکھتا، ایران کے رویے میں تبدیلی تک پابندیاں ختم نہیں ہوں گی،امریکہ دنیاکی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے،امیدہے امریکہ کوفوجی طاقت کااستعمال کبھی نہیں کرناپڑےگا،کئی دہائیوں سے بعض ملکوں نے تجار ت کااستحصال کررکھاہے،امریکہ کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2001میں چین کوعالمی تجارتی تنظیم میں شامل کیاگیا،کئی دہائیوں سے بعض ملکوں نے تجار ت کااستحصال کررکھاہے،ایران دنیامیں دہشت گردی کوفروغ دےرہاہے،ڈبلیوٹی اومیں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے عالمی تجارت غیرمنصفانہ طریقے سے ہورہی تھی،ہم نے اس بات کویقینی بنایاکہ ہمارےاتحادی اپنے دفاع میں حصہ اداکریں،مستقبل عالمگیریت پسندوں کانہیں وطن پرستوں کاہے،امریکہ دنیاکی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے،امیدہے امریکہ کوفوجی طاقت کااستعمال کبھی نہیں کرناپڑےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل جنگوں پر یقین نہیں رکھتے۔افغانستان کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، بد قسمتی سے طالبان نے مذاکرات کے دوران بھی حملے جاری رکھے جو مذاکرات معطلی کا سبب بنا۔