خانپور: راولپنڈی کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

خانپور: راولپنڈی کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

خانپور:راولپنڈی کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس خانپور میں  کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی.


حادثے میں ٹرین انجن کو جزوی نقصان پہنچا،خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

حادثہ جیٹھ بھٹہ چک 2پی کے مقام پر ہوا۔اہل علاقہ کے مطابق کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریلوے پٹڑی پر پھنس گئی۔