پاکستان میں کورونا  کیسز میں اضافہ،799نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا  کیسز میں اضافہ،799نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دکھائی دے رہا ہے،24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42ہزار  299 ٹیسٹ کئے گئے ، 799 مثبت آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5افراد لقمہ اجل بن گئے ،جس کے بعد امواد کی تعداد 6ہزار 437ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7ہزار 388  ہے ۔

2لاکھ  94ہزار 392مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں مصدقہ کیسز کی تعداد 308217 ہوگئی جبکہ اب تک اموات 6437 ہوچکی ہیں۔

سندھ  میں 134845،پنجاب98686،بلوچستان14765،خیبر پختونخوا37470،اسلام آباد16288،گلگت بلتستان3572 جبکہ آزاد کشمیر میں 25791 کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔