ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویرکے چرچے

ماہرہ کی سفید لباس میں دلکش تصاویرکے چرچے

 لاہور:معروف اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے۔

d3badca93bd6894dc039f2b1c5bd7c14

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں، جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔رئیس اسٹار ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے۔

ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کی سٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

4e9bd6e96a0064badf525bbb16c4912d

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرلی ہے۔خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔