فیس بک نے چین کے فلپائن میں شروع ہونے والے جعلی صفحات ہٹا دیئے

فیس بک نے چین کے فلپائن میں شروع ہونے والے جعلی صفحات ہٹا دیئے

لندن : فیس بک نے چین اور فلپائن میں  جعلی اکاؤنٹس اور صفحات کے دو الگ الگ نیٹ ورکس کو ہٹا دیا ہے ۔فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین میں شروع ہونے والے ایک نیٹ ورک نے امریکی صدارتی امیدواروں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنایا ہے ۔  اگرچہ اس نیٹ ورک نے امریکہ  میں کسی بھی  طرح کی کامیابی حاصل نہیں کی ہے تاہم  اس کے جھوٹے پراپیگنڈے کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا ہے ۔

سماجی رابطے  کی ایک بڑی کمپنی فیس بک  نے کہا کہ دونوں کارروائیوں نے اس کی جانب سے بنائی گئی  "مربوط غیر فطری رویوں کے خلاف پالیسی" کی خلاف ورزی کی ہے۔فیس بک کے ہیڈ آف سیکیورٹی پالیسی نے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ہر معاملے میں  اس سرگرمی کے پیچھے لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی اور جعلی اکاؤنٹس کو اپنی کارروائیوں کے طور پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کیا کہ وہ کون ہیں اور وہ کیا کررہے ہیں۔

فیس بک نے غیر ملکی یا سرکاری مداخلت کے خلاف اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کے لئے چین کی سرگرمی سے متعلق 155 اکاؤنٹس ، 11 صفحات ، نو گروپس اور 6 انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلاک کردیا جو غیر ملکی یا سرکاری ادارہ کی جانب سے غیر فطری سلوک کو مربوط بناتا ہے۔

چین میں شروع ہونے والی اس سرگرمی کا زیادہ تر ٹآرگٹ امریکہ میں حالیہ انتخابات تھے ۔ جبکہ  فلپائن میں شروع ہونے والی اس ایکٹویٹی کا مقصد جنوب مشرقی ایشیاء پر فوکس تھا۔

اس مہم نے اپنی شناخت اور مقام چھپانے آپریشنل حفاظتی اقدامات اٹھائے جن میں وی پی این (ورچوئل نجی نیٹ ورکس) کے لیے  استعمال کیے ۔جنوب مشرقی ایشیاء میں جہاں اس نیٹ ورک نے اپنی زیادہ تر سرگرمیاں مرکوز کیں ، انہوں نے عالمی خبروں اور موجودہ واقعات کے بارے میں پوسٹیں بھی شئیر کیں ۔ جس میں بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کے مفادات شامل ہیں۔

ہانگ کانگ کے صدارتی انتخابات میں صدر روڈریگو ڈوڑٹے اور سارہ ڈوورٹے کی ممکنہ انتخابی مواد کے حامی سوشل میڈٰیا یوزرز نے جعلی اکاؤنٹس بنا کر اس مہم کو شروع کیا ۔ اگرچہ اس سرگرمی کے پیچھے موجود افراد نے اپنی شناخت اور ہم آہنگی کو چھپانے کی کوشش بھی کی ، ہماری تحقیقات میں چین کے صوبہ فوزیان کے افراد سے رابطے پائے گئے تھے ۔ جس کے بعد ان اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ۔

چین کے ساتھ ساتھ فیس بک نے فلپائن کی سرگرمی سے متعلق 57 فیس بک اکاؤنٹس ، 31 صفحات اور 20 انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ہٹا دیئے ہیں ۔فیس بک نے کہا کہ اس نیٹ ورک نے گھریلو خواتین اور حضرات  کی رائے بدلنے کا موقع حاصل  کیا ۔