سی پیک سے بھرپور استفادہ کیلئے جہاز رانی کی ترقی ناگزیر ہے: سربراہ پاک بحریہ

سی پیک سے بھرپور استفادہ کیلئے جہاز رانی کی ترقی ناگزیر ہے: سربراہ پاک بحریہ

اسلام آباد: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے جہاز رانی کی ترقی ناگزیر ہے۔

جہاز رانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں برس کو بحری معیشت کا سال قرار دیا جو ایک اچھا اقدام ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ روایتی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آلودگی ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام ساحلی ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے اس ضمن میں مختلف اقدامات کئے ہیں جن بندرگاہوں کی صفائی، تیل کا پھیلائو روکنا اور ساحلی علاقوں میں مینگروو کے پودے لگانا شامل ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری جہاز کی صنعت اور جہاز رانی کے شعبے کی ترقی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے۔