نیب نے بلین ٹری سونامی سکینڈل میں سابق  ڈی جی  ایف او موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا

نیب نے بلین ٹری سونامی سکینڈل میں سابق  ڈی جی  ایف او موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا

پشاور:نیب نے بلین ٹری سونامی سکینڈل میں گرفتاریوں کا آغازکردیا،سابق  پشاور ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کو  گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  سابق پشاور:ڈی جی  ایف او موسیٰ خان بلوچ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتارکیاگیا،ملزم پر بلین ٹری سونامی منصوبے میں کروڑوں روپے کے غبن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق  ملزم کو آج احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائیگا ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب نے مولانا فضل الرحمان کو بھی طلبی کا نوٹس بھیجا ہے اور انہیں یکم اکتوبر کو نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کیخلاف اشیا کی خریداری میں خورد برد کا الزام تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو طلب کیا تھا۔

نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمان کے گھر بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمشنر کی ملازمت کے دوران بھرتیوں میں بے قاعدگی اور اشیا کی خریداری میں خرد برد کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پروونشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔