جج کو قتل کی دھمکیاں دینے اور توہین عدالت کا کیس: ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا، کورونا وائرس میں مبتلا

جج کو قتل کی دھمکیاں دینے اور توہین عدالت کا کیس: ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا، کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد: توہین عدالت اور جج کو قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کا ملزم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور عارضہ قلب کی وجہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکا ہے۔

تفصیل کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تاہم ملزم آغا افتخار الدین مرزا پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکا ہے جبکہ ان کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہونی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انھیں معافی دیدی جائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ علامہ افتخار الدین پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔