پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے، ترجمان صوبائی حکومت عثمان سعید بسرا

پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے، ترجمان صوبائی حکومت عثمان سعید بسرا

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ پولیس کی بہتر کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے آئی جیز کو تبدیل کیا گیا۔

عثمان سعید بسرا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداروں کو بہتر طریقے سے پنپنے نہیں دیا گیا۔ ملک میں ایسے بھی واقعات ہوئے ہیں جن سے دل دہل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات ہو رہے ہیں۔ ریاست میں کسی صورت قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 7 کے قریب بچوں سے بد اخلاقی کے واقعات ہوئے۔ وہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔