مسلم لیگ( ن) خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی ہے، مراد سعید

مسلم لیگ( ن) خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی ہے، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹروتھ کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرنے والی مسلم لیگ (ن) لیگ خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی جبکہ نواز شریف کو عدالت سرٹیفائیڈ جھوٹا، بددیانت اور کرپٹ قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 72گھنٹے کے دوران بولے گئے جھوٹوں کی تعداد گننا مشکل ہے۔ پہلے آرمی چیف سے ملاقات کے مندرجات پر جھوٹ بولا گیا اور پھر نواز شریف کے نمائندے کی عسکری قیادت سے خفیہ ملاقاتوں کو جھٹلایا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں مسلم لیگ( ن) کے بھگوڑے قائد نے براہ راست فوج پر الزام تراشی کی اور عدالت میں مجرم ثابت ہونے کے بعد جیل گئے تو بیماری کے آڑ میں جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل کر کے جدہ پہنچے اور سمجھوتے کو برملا جھٹلاتے رہے تاہم جھوٹ اور دھوکے بازی کی یہ سیاست اب مزید نہیں چلے گی۔