پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی، شاہ محمود قریشی

پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی، شاہ محمود قریشی
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیاں جاری ہیں، شاہ محمود قریشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے موقع پر سارک وزراءکونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔  کورونا کے دوران معاشی چیلنجز کا بھی سامنا رہا لیکن موجودہ صورت حال میں کورونا ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے پرعزم ہے جبکہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی اور افغانستان میں امن سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے جبکہ پاکستان چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ہمیں متنازع علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی مذمت اور مخالفت کرنی چاہیے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوناچاہیے۔

انہوں نے کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعے سے متاثرہ لوگوں کے خلاف انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اور ان کا تحفظ یقینی بنائیں۔