عالمی برادری ایران کیخلاف متحدہ محاذ بنائے: شاہ سلمان

عالمی برادری ایران کیخلاف متحدہ محاذ بنائے: شاہ سلمان

سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری سے پیچھے ہٹ  جائے اور اس سلسلہ میں ایران کو روکنے کیخلاف ایک متحدہ محاذ بنانے کی ضرورت ہے۔


اقوام متحدہ کی عالمی رہنمائوں کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو اپنی توسیعی سرگرمیوں، دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم کرنے اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا۔ایران کے معاہدے کی وجہ سے صرف افراتفری، انتہا پسندی اور نفرت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔


انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جامع حل اور مضبوط پوزیشن لینے کی ضرورت ہے۔'ایرانی حکومت کے ساتھ ہمارے تجربے نے ہمیں سبق سکھایا ہے کہ جزوی حل اور نرمی سے دنیا کے امن و استحکام کو لاحق خطرات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔