سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں خطرے میں !

سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں خطرے میں !

سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں دائو پر لگ گئیں

جدہ :عالمی وبا کے بعدسعودی عرب سے پاکستان آنے والوں ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں پی آئی اے نے خطرے میں ڈال دیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی بدانتظامی اور حکام کی عدم توجہ کے باعث سعودی عرب سے واپس آنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔ مہنگے ٹکٹ اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی وجہ سے  تارکین وطن کو اپنے ہی ملک میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پی آئی اے کرایوں میں من مانے اضافے کے باوجود ٹکٹوں کی عدم دستیابی تو دوسری جانب کورونا ٹیسٹ کی بروقت رپورٹ نہ ملنا الگ عذاب ہے۔ بروقت سعودی عرب نہ پہنچنے والے تارکین وطن کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔

ویزے کھلنے کے بعد 50 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہیں جن میں سے 15 ہزار تارکین وطن کے اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی، بروقت سعودی عرب نہ پہنچنے پر یہ تمام تارکین وطن ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔