پاک سوزوکی موٹرز کی سیلز میں جولائی کے دوران 204 فیصد اضافہ

Pak Suzuki Motors sales increase by 204% in July
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جولائی 2021ء کے دوران پاک سوزوکی موٹرز کی سیلز میں 204 فیصد جبکہ انڈس موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2020ء میں پاک سوزوکی کمپنی کی سیلز کا حجم 4 ہزار 991 یونٹس رہا تھا تاہم جولائی 2021ء کے دوران پاک سوزوکی کی موٹر کمپنی کی سیلز کا حجم 15 ہزار 181 یونٹس تک بڑھ گیا۔

اس طرح جولائی 2020ء کے مقابلے میں جولائی 2021ء کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی سیلز میں 10 ہزار 190 یونٹس یعنی 204 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2021ء کے دوران انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران فروخت کا حجم 6715 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2020ء میں آئی ایم سی کی فروخت کا حجم 4043 یونٹس رہا تھا۔

اس طرح جولائی 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2021 کے دوران انڈس موٹر کمپنی کی سیلز میں 2672 یونٹس یعنی 66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔