ایران اورکرغزستان کے وزرائے خارجہ کا تجارتی تعلقات اور ریل منصوبے پرتبادلہ خیال

Iran, Kyrgyzstan, Rail Corridor Project

تہران :ایران اور کرغزستان نے دونوں ممالک کے ریل روٹس کو منسلک  کرنے کے منصوبے پر مذاکرات کئے ہیں جس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اورکرغزستان کے وزیرخارجہ روسلان قازق بائیف نے تہران اوربشکیک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں، خاص طور پر ریلوے منصوبے کو حتمی شکل دے کر اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قازق بائیف نے کہا کہ ان کا ملک ریلوے راہداری کی تعمیر کے لئے ایران کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔قازق بائیف نے بشکیک اور تہران کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی اور ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کو ٹرانزٹ تعاون کے لئے استعمال کرنے پر اپنے ملک کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا۔