لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کی نماز جنازہ ادا  ، آرمی  چیف  کی شرکت 

Lt Gen Ishfaq,Zarb-e-Azb passes away

راولپنڈی : سابق ڈی جی ایم او  لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، سینئر فوجی و سول حکام اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ   اشفاق ندیم  2013  میں پاک فوج کے نئے  چیف آف جنرل اسٹاف مقرر ہوئے  تھے، وہ اس سے پہلے دو سال   تک  ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اسڑائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے ہیں جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت بھی  کی۔ وہ اسٹرائیک کو رکے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق نیلہ(چکوال)سے تھا ۔

لیفٹیننٹ جنرل  اشفاق ندیم  کا تعلق 34 اے کے رجمنٹ سے تھا کور کمانڈر ملتان رہے ضرب عضب میں بہترین کارکردگی پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا  ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کا  جمعہ کو انتقال ہوا۔