شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی

شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی

لاہور: گھٹنے میں انجری کے باعث ری ہیب میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فٹنس اور تیاری سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کامیابی کا تعلق اللہ سے ہے نا کہ آپ کے مائنڈ سیٹ سے۔ 

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پریکٹس کرتا دیکھ کر پاکستانی کرکٹ مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جلد مکمل فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کی دعا کی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے اور ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔ 

ترجمان پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پرامید ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں