آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ، وزیر داخلہ

آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ، وزیر داخلہ

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا عمران خان   آرمی چیف تعیناتی پر عمران کا دباؤ  ڈال رہے ہیں  ان کی بات مانی  تو ادارے  تباہ ہو جائے گا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نہ مقبولیت ہے اور نہ کوئی بیانیہ ہے، جب یہ حکومت میں تھے تو مہنگائی تھی ۔ 

رانا ثناء کا کہنا تھا   عمران  خان نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا اور پھر جاتے ہوئے قیمتیں کم کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کر گئےعمران خان نے ملک کو تباہی کے طرف دھکیلا ہم اپنی سیاست بچانے کی کوشش کرتے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم  نہیں چاہئے طاقت کا استعمال  کریں، اگر ہمیں پنجاب اور خیبر پختونخوا نے مانگی گئی نفری نہ دی تو ہمارے پاس رینجرز وغیرہ کی صورت میں نفری پہلے سے موجود ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کا وفاقی وزارت داخلہ کو جواب مل جائے گا تو باقی پھر دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا نظریہ نی تھا کہ 25 مئی کو   اس کو کابینہ کی اجازت سے  اس کو گرفتار کیا جاتا لیکن وہ گرفتاری نہیں ہو سکی، سی سی پی او لاہور کا کیریئر انہوں نے تباہ کیا ہے ، سی سی پی او کو چاہئے کہ وہ وفاق میں رپورٹ کرے۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ  فرح گوگی، القادر ٹرسٹ  جیسے سکینڈلز سامنے آ رہی ہیں، تم نے اپنے 4 سال میں کیا کیا ہے، شوکت ترین کا کردار سب کے سامنے ہے، اس کا بطور پاکستانی کردار شرمناک ہے،  لیکن عمران خان اس معاملے پر چپ ہے، اب عمران خان کہناتھا  ہے کہ25 مئی کو میری تیاری نہیں تھی   اگر ایسی بات ہے تو اس سے پہلے ڈیڑھ ماہ تک 20 لاکھ لوگ لانے کا دعوی کیسے کرتے رہے ،رانا ثنا  نے کہا  اس بار پی ٹی آئی  اپنی تیاری چیک کر لے اور ہم بھی اپنی تیاری چیک کر لیتے ہیں۔

رانا ثنا نے دعوی ٰ کیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں ہے، پرویز الہی  جتنے  نبمرز کے ساتھ  ساتھ وزیراعلی بنے ہیں اس میں سے صرف   2 یا 3 ووٹ ادھر ادھر ہونے سے تبدیلی آ سکتی ہے، پنجاب حکومت کا جو رویہ ہے، اس میں آئینی و سیاسی تبدیلی لایا جانا ضروری ہے، پنجاب میں گورنر راج کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، ہم فلور کراسنگ کرنے والوں کا ووٹ شمار نہ کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ ہو جائے تو ہمارے ساتھ دس پندرہ لوگ رابطے میں ہیں۔

رانا ثنا نے کہا  آرمی چیف کی تعیناتی وقت پر اور اپنے طریقہ کار کے مطابق ہی  ہوگی ، اگر دباؤ میں آکر سربراہ کی تعیناتی قبل از وقت یا موخر کی گئی تو یہ اس سے ادارے اور ملک کی تباہی  ہوگی ، یہ غلط رواج ڈالا جا رہا ہے، اس کو یہیں دفن کرنا ہوگا،،

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بات پر اعتراض نہیں لیکن اگر  یہ بات سلیقے اور طریقے سے کی جاتی تو  اور بات تھی ۔ایسا قطعا نہیں کہ جو تعیناتی کرے گا وہ اس سے مستفید ہوگا، تاریخ سب کے سامنے ہے، لیکن یہ گھٹیا حرکت پہلی بار ہوئی ہے، عمران خان نے اس معاملے کو اتنا الجھادیا کہ اگر اس صورتحال کو تسلیم کیا جائے گا تو تباہی ہوجائے گی اور ہر تین سال بعد یہی کچھ دوہرایا جائے گا ،

وزیر داخلہ نے کہا  کہ اسحاق ڈار کے آنے سے ہماری اقتصادی ٹیم مضبوط ہوجائے گی،پارٹی کی تیظیم سازی  نواز شریف  کی ہدائت پر ہی ہوگی ، پارٹی نے انہیں درخواست کی نو از شریف آئیندہ انتخا بات میں پارٹی کو لیڈ کریں گے  ،