عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، سونا سستا ہوگیا

لاہور: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں850 روپے کی  کم ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  24 امریکی ڈالر   کم ہوکر   ایک ہزار 645 ڈالر ہو گئی ہے۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگرملکی صرافہ مارکیٹوں میں  بھی  فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے   کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 53 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری  جانب  10 گرام سونے کی  قیمت  میں 728 روپے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے  جس کے بعدقیمت  ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہوگئی ہے ۔