ملک میں آگ لگی ہے، لوگ حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میں عمران سے مشورہ کرنے میں کیا حرج ہے؟ صدر علوی 

ملک میں آگ لگی ہے، لوگ حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میں عمران سے مشورہ کرنے میں کیا حرج ہے؟ صدر علوی 
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  آگ گھر کو کھارہی اور ہم حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں ۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان سے مشورے میں کیا حرج ہے؟ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمارا کام رہ گیاہے چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت گراؤ۔  چار ادمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت کھڑی کردو۔ اسمبلی میں واپس جانا ہے یا نہیں  فیصلہ پارٹی والے خود  کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احتجاج کی کال دینے کا حق آئین نے دیاہے۔  آج کی حکومت والے بھی کہتے تھے جلد الیکشن ہوں۔ الیکشن پر بات ہوسکتی ہے تو فریقین کو ساتھ بیٹھنا چاہیے۔  معیشت ڈیمانڈ کرتی ہے کہ ایک مینڈیٹ ہو۔ آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی۔ 

صدر عارف علوی نے کہا کہ کشتی ڈانواڈول ہے، ذمے داری ہماری ہے کشتی کو سہولت دیں ۔ فیصلہ نہیں کرسکتا، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھاسکتاہوں۔ وقت آگیاہےکہ کسی نتیجہ پر پہنچاجائے۔ 

مصنف کے بارے میں