کراچی کے علاقے اردو بازار میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل، 4 ہلاک

کراچی کے علاقے اردو بازار میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل، 4 ہلاک

کراچی : اردو بازار کراچی میں دہشت گردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلے میں ایک خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا۔

اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کے حملے میں 6اہل کار زخمی ہوگئے۔ رینجرز اہلکاروں کی اطراف کی عمارتوں میں تلاشی جاری ہے۔

تقریباً 7 گھنٹے کے بعد کراچی اردو بازار میں کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ شہریوں نے آپریشن مکمل ہوتے ہیں "رینجرز زندہ " "پاکستان زندہ باد"کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھ کر دستی بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجےمیں 4 اہلکار زخمی ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔