سرینا ولیمز اپنے ہونے والے بچے کے متعلق بیان پر رنجیدہ ہو گئیں

سرینا ولیمز اپنے ہونے والے بچے کے متعلق بیان پر رنجیدہ ہو گئیں

نیویارک:  ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایلی نستاسے کی جانب سے ان ہونے والے بچے پر جو تبصرہ کیا گیا ہے وہ نسل پرستانہ ہے اور سرینا نے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ایلی نستانے تبصرہ کیا تھا کہ ولیمز کا بچہ ’کیا چاکلیٹ ود دودھ‘ ہوگا؟سرینا نے جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ جان کر بہت مایوس ہوں جاتی ہوں کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ایلی نستاسے جیسے لوگ اس طرح کے نسل پرستی پر مبنی سوچ رکھتے ہیں
35 سالہ ولیمز حاملہ ہیں اور پہلی بار ماں بننے والی ہیں۔ٹینس کی عالمی تنظیم نے 70ایلی نستاسے کے بیان کی تحقیقات کا حکم دیا ہےولیمز نے کہا، ’میں نے پہلے بھی ایسا کہا ہے اور میں پھر ہوں گی کہ یہ دنیا اتنی آگے بڑھ چکی ہے لیکن اسے ابھی اور آگے بڑھنا ہے،جی ہاں، ہم نے کئی رکاوٹوں پار کی ہیں، لیکن ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘۔
سرینا ولیمز نے مزید کہا کوئی بھی چیز مجھے میرے کاموں مثبت سوچ ڈالنے سے نہیں روک سکتی۔ میں حقوق کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھوں گی۔ٹینس کی عالمی تنظیم نے 70 سالہ ایلی نستاسے کی جانب سے پیرس کانفرنس کے دوران دیئے گئے بیان پر تحقیقات شروع کر دیں ہیں