ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پہلی خاتوں ڈائریکٹر مقرر کر دی

 ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پہلی خاتوں ڈائریکٹر مقرر کر دی

کراچی:ایشیائی ترقیاتی بینک نے مس شاہونگ یانگ کو پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کر دیا ہے،مس شاہونگ یانگ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے پہلی کنٹری ڈائریکٹرکا اعزاز حاصل ہوا ہے،بینک کا کہنا ہے کہ معاشی میدان میں پاکستان نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی نومنتخب ڈائریکٹر برائے پاکستان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی اکثریت پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،روز گار میں اضافے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بینک حکومت،نجی شعبے،سول سوسائٹی،اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ معاشی اہداف کی حصولی کے لئے کام کرتا رہے گا