سوناکشی سنہا اور ارمان ملک کی ٹویٹر پر لڑائی

سوناکشی سنہا اور ارمان ملک کی ٹویٹر پر لڑائی

ممبئی:بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو دبنگ اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔سوناکشی سنہا اگلے مہینے ہونے والے جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے خاصی پر جوش نظر آرہی ہیں۔

لیکن یہ جوش اس وقت غصے میں بدل گیا جب گلوکار ارمان ملک نے کیلاش کھیر کی ایک ٹویٹ کا جواب یہ کہ کر دیا کہ بھارت میں گلوکاروں کو کم اہمیت دی جاتی ہے اور اداکاروں کو زیادہ ۔

یہ لڑائی اس وقت بڑھی جب اداکارہ سوناکشی نے بھی ان کو کرارا جواب دیا ۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ ایک اچھا آرٹسٹ وہی ہے جو اپنے دوسرے ساتھی آرٹسٹ ان کو بھی موقع فراہم کرے اور ان کا ساتھ دے یہ بات سوناکشی نے اکیس سالہ ارمان کی اس بات کے جواب میں کہی جب ارمان نے یہ ٹویٹ کیا کہ ساداکاروں کو اسٹیج ہمارے حوالے کردینا چاہیے۔

جسٹن کا کنسرٹ کیسا ہوگا یہ تو معلوم نہیں لیکن بھارتی اداکاروں اور گلوکاروں کے درمیان دھینگا مشتی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔